تائیوان اٹوٹ انگ ، دنیا کی کوئی قوت اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی : چین

بیجنگ(اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پریس کانفرنس میں کہاہے کہ چین امریکہ کے امور تائیوان  کے بارے میں غلط بیانات  کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ چینی ریڈیوکے مطابق 24 جون کو تائیوان میں  امریکی  ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک  لیکچر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ تائیوان تعلقات میں بنیادی تبدیلی آئی ہے ، امریکہ تائیوان کا اہم ترین بیرونی حامی ہے ۔ اس  بیان کے جواب میں چاو لی جیان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے ۔ تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔ یہ تاریخ سے ثابت شدہ ایک حقیقت ہے ، کوئی فرد یا کوئی قوت اس حقیقت کو تبدیل  نہیں کر سکتی ۔  چین  ہمیشہ تائیوان کے ساتھ  حقیقی تعلقات کو بڑھانے کے لئے کسی بھی شکل میں امریکہ کی بھر پور مخالفت  کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن