انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کی سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے تصاویر وائرل 

 لس بون(آئی این پی ) ایک اسٹرو فوٹوگرافر نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی سورج کے سامنے سے گزرتے ہوئے تصاویر لے لیں۔ پرتگال کے 43 سالہ فوٹو گرافر میگلو کلارو نے آدھے سیکنڈ میں سپیس سٹیشن کی 20 تصاویر لیں۔ فوٹو گرافر نے یہ تصاویر زمین سے 436 کلومیٹر کے فاصلے سے ایک خصوصی کیمرے کی مدد سے لیں۔سورج کے سامنے سے گزرتی ہوئی تصاویر میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سنہری بیلٹ کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن 90 منٹ میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ اس حوالے سے فوٹوگرافر کلارو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان تصاویر کو لینے میں بہت محنت کی ہے۔ اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...