اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس گلزار احمد کیخلاف مسعود الرحمان کی جانب سے تقریر کرنے کا معاملہ پرایف آئی اے نے فرانزک لیبارٹری کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب مسعود الرحمان عباسی کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو اصل ہے۔ ویڈیو کو ایڈٹ نہیں کیا گیا۔ مسعود الرحمان عباسی کی ویڈیو دو منٹ 15 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ سب سے پہلے فیس بک پر دو اکائونٹس کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی۔ ویڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی گئی۔ رپورٹ میں مسعود الرحمان عباسی کی تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ چار رکنی بنچ 28 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔