کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈیفنس میں سینئر وکیل کو کاٹنے والے پالتو کتوں کے مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے پولیس نے ایف آئی اے امیگریشن کو خط لکھ دیا۔ پولیس کے مطابق ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر کتوں کا مالک ہمایوں علی خان اور بیٹا دانیال علی ملک سے فرار نہ ہوجائیں جس کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ایف آئی اے امیگریشن کو آگاہ کر دیا ہے اور خط میں کہا ہے کہ ان دونوں ملزمان کے نام وزارت داخلہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں۔ ڈیفنس فیز 6 میں واک کرنے کے دوران ایڈووکیٹ مرزا اختر علی کو ملزمان کے کتوں نے بری طرح زخمی کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔