ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ،2پو لیس اہلکار،دوڈاکو زخمی 

Jun 27, 2021

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس مقابلہ ہوگیا جس میں دو پولیس اہلکار اور دو ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے ڈکیتی کی دوسری واردات میں شہری سے ایک کروڑ31 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے مزاحمت پرڈاکوئوں نے شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاڈکیتی اور پولیس مقابلے کی واردات تھانہ رمنا کے علاقے میں ہوئی پولیس کو اطلا ع ملی کہ سیکٹر جی الیو ن ون گلی نمبر 169 میں چار مسلح  ڈاکواچانک ایک شہری ابراہیم کے گھر میں داخل ہوگئے ہیں جس پر تھا نہ رمنا پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جس پر ڈاکو ں نے پولیس ٹیم پر فائر نگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی فائر کھول دیا ڈاکوئوں کی فائرنگ کی زد میں آنے سے دو پولیس جو ان کانسٹیبل محمد ارشد اور کانسٹیبل محمد ثقلین زخمی ہو گئے جنہیں پمس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو ڈاکو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی دیگر وارداتوں میں بھی شہری لٹ گئے تھانہ کراچی کمپنی کو عبدالمتین نے بتایا کہ جی ایٹ مرکز راوی روڈ سگنل کے قریب کلٹس کار میں سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے مجھ سے اسلحہ کی نوک پر ایک کروڑ 31لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اورمدعی کی مذاحمت پر  فائرنگ کرکے مجھے زخمی کر دیادو ملزمان نے زخمی شہری کی گاڑی بھی چھین لی جو فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ڈاکو گاڑی چھوڑ کر اپنے ساتھی کی گاڑی میں فرار ہوگئے تھانہ شمس کالونی کو محمد احسن نے بتایا کہ سرینگر ہائی وے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون مالیتی ایک لاکھ روپے چھین لیا تھانہ شالیمار کو طلعت خواجہ نے بتایا کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے دو لاکھ روپے مالیتی دوموبائل فون چھین لئے تھانہ سبزی منڈی کو سجاد احمد نے بتایاکہ آئی الیون ٹو میں میرے زیر تعمیر مکان سے سریا مالیتی تین لاکھ روپے چوری ہوگیا تھانہ آبپارہ کو کاشف نے بتایا کہ جی سیون تھری میں نامعلوم افراد گھر سے نقدی، لیپ ٹاپ موبائل فون مالیتی 80ہزار روپے چوری کرلیا تھانہ کراچی کمپنی کو فرحت شاہ نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبر AFP-21، تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون سے یعقوب علی کا موٹر سائیکل نمبرFDY-7334 چوری ہو گئے۔

مزیدخبریں