بس ریپڈ ٹرانزٹ کراچی کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست مسترد 

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کراچی کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ کی طرف سے جاری5صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں عدالت نے کراچی ریپڈ ٹرانزٹ کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائر اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی جاتی ہے،گرین لائن بس ٹرانزٹ منصوبے کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے ہے،عدالت اس حوالے سے کوئی بھی ہدایت جاری کرکے منصوبے کو متنازعہ نہیں بنا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن