قومی مفادات پر سمجھوتے کرنے کا وقت گزر گیا، شہریارآفریدی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اب قومی مفادات پر سمجھوتے کرنے کا وقت گذر گیا  اب نہ کوئی ڈکٹیشن ہوگی نہ غیرملکی سکرپٹ اور نہ ہی ایجنڈا ،پاکستان اپنے مفادات کا خود تحفظ کریگا۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں شہریار خان آفریدی نے کہا ہے  پاکستان دنیا میں اجتماعی قیادت کی حمائت کرتا ہے فیٹف ہو یا پاک، امریکہ تعلقات، پاکستان ہر محاذ پر کامیاب ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن