لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے جوہرٹاؤن لاہورمیں بم دھماکے کی شدید مذمت اورقیمتی جانوں کے ضیاع پرغم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نہایت ہی المناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہود وہنود اورملک دشمن قوتوں کی طرف سے اس طرح کی مذموم خونی سازشوں کو عوام اور ریاستی ادارے ملکرناکام بنادینگے۔انہوں نے کہاکہ ملکی سالمیت،ترقی واستحکام اور امن وامان کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی طرف سے مجرموں کابروقت سراغ لگاکر ان کوگرفتار کرنا لائق تحسین ہے۔
ملک دشمن سازشوں کو عوام اور ریاستی ادارے ملکرناکام بنائیں گے:مولانا الیاس گھمن
Jun 27, 2021