منشیات ایک لعنت ‘خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا:اعجازاحمدچوہدری 

لاہور(نیوزرپورٹر))چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ اینٹی نارکوٹکس سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب سے اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ منشیات ایک لعنت ہے اس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ نشے سے صرف ایک فرد نہیں بلکہ کئی خاندانوں کی زندگیاں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں، ملک کو نشے لعنت سے پاک کرنے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے، منشیات کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تقریب علی امتیاز وڑائچ، ملک امانت علی، ناصر سلمان، تنزیلہ عمران، روبینہ شاہین، زریں رحمان، میاں ثاقف محبوب سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں سینیٹر اعجازاحمدچوہدری،جنرل سیکرٹری سنٹرل پنجاب علی امتیاز وڑائچ نے پارٹی رہنماء حامد ناصر چٹھہ کے گھر آمد، ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے مغفرت کی دعاء کی، اس موقع پر احمد چٹھہ بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن