غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر لوٹنے والے شیخ شاہد جمال کیخلاف سماعت ملتوی 

ملتان (سپیشل رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف دو مختلف ریفرنسز کی سماعت 15 جولائی اور 19 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر بابر ٹاؤن ریفرنس میں گواہ شاہد انور مجید کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ گرین فورٹ ریفرنس میں گواہ احسن قیوم اور وسیم حیدر کی شہادتیں قلمبند کی گئی۔ مقدمہ کے متعدد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں۔ ملزم کے خلاف 7 مختلف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن