لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے سری لنکا تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 89رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا ۔انگلینڈ نے 6وکٹوں پر 180رنز بنائے ۔ ڈیوڈ میلان نے 76اور جونی بیئر سٹو نے 51رنز بنائے ۔ دشمانتھا چمیر انے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میزبان سری لنکن ٹیم 91رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ بنیورا فرننڈو نے سب سے زیادہ بیس رنز بنائے ۔ ڈیوڈ ولی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ڈیوڈ میلان کو میچ جبکہ ثام کرن نے سیریزکا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔