ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) جاپان میں کرونا کی صورتحال کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی تعداد کو 10 ہزار تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ غیر ملکیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین کی جانب سے جاری قواعد وضوابط کے مطابق شائقین کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے، تالیاں بجانے، رومال لہرانے، کھلاڑیوں کے قریب جانے پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ شائقین کیلئے یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ مقابلے دیکھنے کے بعد سیدھے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔