لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر میں 28 جون سے سو فیصد حاضری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ملازمین کو آگاہ کر دیا کہ پیر سے دفاتر مکمل حاضری کے ساتھ کْھلیں گے ، ملازمین کی دفتری اوقات میں حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملازمین کو کروناپروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔