اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کے حوالے سے 1970ء میں پاکستان نے کردار ادا کیا۔ افغانستان میں استحکام، پاکستان کیلئے کارآمد ہے۔ طالبان کو پہلے امریکا اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آمادہ کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ چین اور امریکا دو اقتصادی قوتیں ہیں۔ امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے حوالے سے اپنی زمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ افغانستان سرحد کے ساتھ نوے فیصد باڑ کا کام مکمل کر چکے ہیں۔ اگر صورتحال خراب ہوئی تو بارڈر بند کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کے حل کیلئے تمام دھڑوں کو شامل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات پر امید کا اظہارکیا اور بھارت سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو پاکستان کی تجارت کے حوالے سے جغرافیائی حیثیت زیادہ ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنے طریقے سے تجارت کرنا چاہتے ہیں۔ مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان تناؤ کم کرانے کے لیے تیار ہے۔ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ پاک افغان سرحد کے 90 فیصد علاقے پر ہم باڑ لگا چکے ہیں۔ ہم افغانستان میں ایک مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان افغانیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہندوستان کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے پرامید ہیں۔ اگر ہندوستان سے ہمارے تعلقات ٹھیک ہوتے ہیں تو جغرافیائی لحاظ سے پاکستان دنیا کی دو بڑی منڈیوں بھارت اور چین کے درمیان اہمیت کا حامل ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح طو رپرکہا ہے پاکستان کی سرحد امریکہ اور طالبان کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ افغانستان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو بارڈر مکمل بند کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں 1970ء میں امریکہ چین تناؤ کو کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہم یہ کرداردوبارہ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکہ چین تعلقات بہتر ہونے سے پوری دنیا میں بہتری آئے گی۔ دونوں بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ بھارت سے تعلقات ٹھیک ہوئے تو پاکستان کا اہم مقام ہوگا۔ امریکہ سمیت دنیا پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکے گی۔
امریکہ اور چین میں تناؤ کم کرانے کیلئے تیار: وزیر اطلاعات
Jun 27, 2021