ملتان (سماجی رپورٹر )وفاق المدارس کے ناظم مولانا محمد حنیف جالندھری کو دل کی تکلیف کے باعث انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج۔تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح مولانا محمد حنیف جالندھری کو دل میں شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لایاگیا جہاں انہیں مکمل طبی امداد دی گئی اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق مولانا محمد حنیف جالندھری کی طبیعت بہتر ہے انکو چوبیس گھنٹے زیر علاج رکھا جائے گا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق انہیں گھر بھیجا جائے ، طبیعت کی ناسازی پر انکے صاحبزادے مولانا احمد حنیف جالندھری نے انکے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
قاری حنیف جالندھری دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل‘ طبیعت بہتر
Jun 27, 2021