لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاہے کہ سندھ میں غربت اور بھوک نے صوبے کی عوام کا بُرا حال کردیا ہے، اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر سندھ کا کرپٹ ٹولہ وفاقی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی کررہا ہے جس پر انہیں شرم آنی چاہئے، پیپلزپارٹی کا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ متعصبانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سندھ کے حکمران ٹولے نے صوبے میںبدترین آمریت قائم کررکھی ہے، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو اسمبلی میں تقریر کی اجازت نہیں دی گئی۔ پیپلزپارٹی نے سندھ میں جمہوریت روایات کو پامال کرنے کی حدیں کراس کرلی ہیں ، بجٹ بھی غیر آئینی طریقے سے پاس کرایا۔سندھ کا کرپٹ ٹولا صوبے کی عوام کو خوشحالی کی بجائے بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔