اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی طبیعت میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی متعدد ٹیسٹ رپورٹس آگئی ہیں۔ چند رپورٹس کا انتظار ہے۔ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کو مزید چند روز ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
فضل الرحمن کی طبیعت میں بتدریج بہتری مزید کچھ دن ہسپتال رہیں گے: ترجمان
Jun 27, 2021