وفاقی بجٹ سے مزدوروں میں مایوسی پھیلی: مختار اعوان ٗ وحید رجوانہ

Jun 27, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے صدر ملک محمد مختار اعوان ٗ سیکرٹری اطلاعات ملک عرفان اتیرا اور غازی یونین واسا سی بی اے ملتان کے صدر ملک وحید رجوانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں موجودہ بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دے دیا اس بجٹ کو صرف وزیر خزانہ نے پڑھنے کی زحمت کی ہے ورنہ یہ بجٹ تو کہیں اور سے تیار ہو کر آیا ۔ پاکستان کے مزدوروں میں بجٹ تقریر کے بعد مایوسی پھیل گئی۔ مختار اعوان نے کہا کہ ہر مزدور کو سوشل سکیورٹی میں رجسٹر کیا جائے۔ سوشل سکیورٹی جیسے اداروں کو ترقی دینے کی بجائے حکومت کی پالیسیاں اس ادارے کے حجم کو کم کرنے کی طرف جا رہی ہیں جو کسی صورت بھی مزدور طبقہ کو قبول نہیں۔ مزید سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشنوں میں پچیس فیصد اضافہ کرے۔ تمام ایڈھاک ریلیف ضم کر کے سکیل ریوائز کرے ہاوس رینٹ۔ میڈیکل الاونس۔ کنوینس الاونس ڈبل کرے۔ پرائیویٹ مزدوروں کی اجرت بیس ہزار کی بجائے پچیس ہزار کرے۔

مزیدخبریں