آصف زرداری اور رمیزہ مجید نظامی میں ملاقات قومی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (سٹی رپورٹر) نوائے وقت گروپ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیٹر انچیف رمیزہ مجید نظامی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مختلف قومی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور قومی و صوبائی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران رمیزہ مجید نظامی نے کہا کہ معمار نوائے وقت مجید نظامی نے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے طویل عرصہ تک جیل کاٹنے پر آپ کو مرد حر کا خطاب دیا تھااور آپ کو دیا گیا یہ خطاب آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے اور اس کا ذکر آپ بھی اکثر اپنی تقریروں میں کرتے ہیں اس موقع پر آصف زرداری نے معمار نوائے وقت مجید نظامی سے اپنی یادگار ملاقاتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...