ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کیخلاف مقدمہ شوکت ترین کا مراد شاہ کو خط

Jun 27, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر ایس پی فاروق بجرانی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر کارروائی کی۔ فائرنگ کسٹم عملے نے کی۔ شہری کار ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔ ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کے خلاف آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ایس پی کے خلاف انکوائری‘ کیس پولیس خود احتسابی یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا جس میں افسر کے خلاف مقدمہ دھوکے باز شخص کی ایس پی سے گٹھ جوڑ کا نتیجہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ نجی کمپنی کے ڈائریکٹر پر دو کروڑ 50 لاکھ کی ٹیکس چوری اور چار لاکھ 39 ہزار ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ گرفتاری کے بعد نجی کمپنی کے ڈائریکٹر نے ڈی جی کسٹمز پر جوابی مقدمہ کرا دیا۔

مزیدخبریں