نیدرلینڈ کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کرینگے : سلجوق مستنصر تارڑ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نیدرلینڈ کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت ٹریڈ ڈپلومیسی کے ذریعے بیرونی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے اور یقین دلایا کہ نیدرلینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ نیدرلینڈ کے ساتھ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کے لئے نجی شعبے کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سلجوق مستنصر تارڑ نے کہا کہ اگرچہ یہ بات ابھی غیر یقینی ہے کہ کروناوائرس کے بعد نیدرلینڈ سمیت یورپین ممالک کی معیشتیں کتنی جلدی بحالی کی طرف گامزن ہوں گی تاہم ان کی کوشش ہو گی کہ نیدرلینڈ کے ساتھ پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو بہتر کرنے کے تمام ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہنیدرلینڈ کے ساتھ پاکستان کی دو طرفہ تجارت تقریبا ایک ارب ڈالر تک ہے لہذا نیدرلینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ برآمدات کو فروغ دینے کے نئے مواقع تلاش کرے تا کہ ان کو صلاحیت کے مطابق ترقی دی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن