قران کی محفلیں سجائیں،قرانی تعلیم سے رشتہ جوڑیں،شاہ مظہرالحق قادری 

کراچی (نیوز رپوٹر) لانڈھی کی معروف سماجی ،روحانی شخصیت حاجی صوفی سردار احمد کی پانچویں برسی کے موقع پر حنفی مسجد لانڈھی میں اہل خانہ کی جانب سے منعقدہ درسِ قران سے خطاب کرتے ہوے علامہ شاہ مظہر الحق قادری نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درسِ قران کی محفلیں سجایں اور نء نسل کوقرانی علم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ معاشرے میں پھیلتی ہوئی بے راہ روی کو روکا حاسکے۔قرانِ مجید ہمیں والدین سے حسنِ سلوک کا درس دیتا ہے ، یاد رکھیں والدین کی اطاعت وفرمانبرداری سے ہی اللہ اور اسکے حبیب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔درسِ قران میں علامہ شاہد سعیدی،صوفی قمرالزماں شاہ،علامہ یوسف امجدی،کاشف عطاری،عمران قادری،رحمن سیال،انور منصوری، نثار منصوری، ستار منصوری، حزیفہ علی،سجادآفاق،شمشاد بھای ،نوشاد بھای،کے ساتھ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر لنگِر عام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن