لودھراں (خبر نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور ڈاکٹر نصیر احمد سلفی نے ڈی ای او ایلمنٹری لودھراں چوہدری محمد شہباز طاہر اور رجسٹر امتحانات پیک لودھراں ملک کرم حسین کے ہمراہ اسکول بیسڈ اسیسمنٹ امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے اسٹیشن لودھراں کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پرچہ جات ,رجسٹر امتحانات اور کورونا ایس او پیز کا معائنہ کیا۔بچوں کے حل شدہ پرچہ جات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیر احمد سلفی نے پیک کی مکمل ہدایات اور کرونا ایس او پیز کے مطابق صاف اور شفاف طریقے سے امتحان کنڈکٹ کرانے اور بہترین انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری لودھراں چوہدری محمد شہباز طاہر اور رجسٹرار امتحانات لودھراں ملک کرم حسین نے زبردست امتحانی انتظامات کرنے پر رانا محمد وسیم کا شکریہ ادا کیا
ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لاہور ڈاکٹر نصیر احمد کا امتحانی سنٹر کا دورہ
Jun 27, 2021