کام سیکھنے کے نام پرکم عمربچوں سے مزدوریاں کروائی جانے لگیں

Jun 27, 2021

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر )کام سیکھنے کے نام پرکم عمربچوں سے مزدوریاں کروائی جانے لگی قوم کے معمار ٹبہ سلطانپور میں صبح سے لیکر شام تک چوک عاصم اور شہرمیں کام کرنے پرمجبور تعلیم بندمستقبل تاریک اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق غربت مہنگائی یالالچ ٹبہ سلطانپور میں شہراورچوک عاصم میں موٹر سائیکل مکینک ورکشاپ،موٹرکاریں ورکشاپس ، الیکٹریشن کی دکانوں اور بیکریوں وغیرہ پر بہت ہی کم عمربچے سے کام سیکھنے کے نام پر مزدوریاں کروائی جانے لگی  ہیں جس کے باعث قوم کے معمار بچوں کا مستقبل تاریک ہورہاہے اورجسمانی قوت کم ہونے کے باعث بچے گھروں اور دکانوں سے بھاگنے بھی لگ گئے ہیں گزشتہ ہفتے کے دوران دوکم عمربچے جوکہ موٹر سائیکل مکینک ورکشاپس میں کام کرتے تھے غائب ہوگئے اور ان کا تاحال کوئی پتہ ہی نہیں چل سکاجن کی رپورٹس تھانہ ٹبہ سلطان پور میں بھی درج ہیں ۔

مزیدخبریں