ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہاکی کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، کیٹیگری اے کو 50، بی کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔آصف باجوہ نے کہا کہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر دیئے جائینگے۔