پاکستان کی معروف و خوبروہ اداکارہ مہوش حیات پاکستان کے انتہائی شمال کی دیومالائی سرزمین گلگت بلتستان کے صدر مقام اسکرود کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔
Skardu you are love… ???? ????????????#SalaamPakistan ???????? #Skardu #Pakistan #magnificence pic.twitter.com/sm1aCi81H3
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 23, 2021
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر اسکردو شہر کی سیر تفریح کرنے کی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح کے ساتھ ساتھ دیگر اداکار و اداکارائیں بہت پسند کر رہی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش حیات نے سبز رنگ کا ہوڈ پہن رکھا ہے اور وہ اسکردو کے ایک سحر انگیز حد تک خوبصورت مقام پر کھڑی ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ اسکردو یو آر لوو۔‘
Kissed by a rose.. ???????????? pic.twitter.com/5L6U35jzJl
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 23, 2021
مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایک یاک کا سینگ پکڑا ہوا ہے۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایک جنگلی جانور کو قابو کرنے کے لیے ایک جانور کی ہی ضرورت پڑتی ہے۔