لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔روہت شرما کو کروناہونے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر کی گئی۔بی سی سی آئی نے بتایا کہ روہت شرما کا ہفتے کو کیے جانے والا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد کپتان انگلینڈ کے ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔روہت شرما کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر لیسٹر شائر میں وارم اپ میچ کے تیسرے روز سامنے آئی، انگلینڈ کیلئے روانگی سے قبل بھارت میں ہی سپنر روی چندرن ایشون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
Jun 27, 2022