اسقا ط حمل ‘امریکی کوکو گاف بھی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر مایوس 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )امریکی ٹینس سٹار کوکو گاف نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے اسقاط حمل کے آئینی حق کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد انہیں ایسا لگتا ہے کہ ہم تقریباً پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔18 سالہ کوکو گاف نے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تبدیلی کیلئے اپنی آواز کا استعمال کرتے رہیں اور حوصلہ شکنی نہ کریں۔میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے واضح طور پر مایوس ہوں۔ فیصلے کو تبدیل ہوتے دیکھنے کیلئے زندہ ہوں۔میں صرف یہ سوچتی ہوں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے ۔ کم از کم میرے پڑھنے، تحقیق سے کیونکہ مجھے تاریخ پسند ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس فیصلے کو پلٹ دیا گیا ہے، ہم تقریباً پیچھے کی طرف جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...