لاہور (سپورٹس ڈیسک )قطر نے فٹبال کے عالمی کپ 'فیفا ورلڈکپ 2022' کے لوگو والی مخصوص نمبر پلیٹوں کے اجراء کے بعد اپنے شہریوں کو گاڑیوں پر غیرقانونی نمبر پلیٹوں کے استعمال سے روک دیا ہے۔قطری وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں پر ‘فیفا ورلڈکپ قطر 2022’ کا لوگو نقل کرکے چسپاں کرنا منع ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ گاڑیوں کی ایسی نمبر پلیٹیں جن پر ورلڈکپ کا لوگو چھپا ہوا ہے، فیفا سے طے شدہ شرائط کی بنیاد پر خاص نیلامی کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔