نیوزی لینڈمیں سہ ملکی کرکٹ سیریز ‘پی سی بی نے تصدیق کر دی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان مینز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کرکٹ کی میزبانی میں سہ ملکی سیریز میں شرکت کریگی۔ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی میزبانی میں پاکستان اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ ملکی سیریز کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔گرین شرٹس کی دیگر انٹرنیشنل مصروفیات سے متعلق بات چیت جاری تھی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بابراعظم کی قیادت میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم ایک ماہ پہلے آسٹریلیا پہنچی تھی اور ہمارے پاس مقامی ٹیموں کیخلاف کھیل کر میچوں کی تیاری کا کافی موقع تھا۔میں پی سی بی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے پیچھے تھا تاکہ کسی طرح یہ راستہ تلاش کیا جا سکے کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے چھ سے سات میچ کھیل سکے نیوزی لینڈ کی پچز میں بھی باؤنس اور رفتار ہے وہاں میچ کھیلنے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔توقع ہے کہ سہ ملکی مقابلے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے جہاں ٹیمیں فائنل سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ دو بار کھیلیں گی۔

ای پیپر دی نیشن