سوات (نامہ نگار)سوات کے حلقہ پی کے 7میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ۔ تمام 124 پولنگ سٹیشنوں سے موصول شدہ غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطا بق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا 18ہزار 42ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ڈی ایم کے اُمیدوار حسین احمد عرف خان نواب 14665ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ،چونکہ علاقہ پہاڑی اور دورافتادہ پولنگ سٹیشنوں پر مشتمل ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی الیکشن میں ووٹروں کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا اور آخری وقت تک امیدوار کامیابی حاصل کرنے کیلئے ووٹروںکو گھروں سے نکالنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرتے رہے، واضح رہے یہ سیٹ اے این پی کے امیدوار کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔