پاکستان کو سعودیہ سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان پیدا ہوگیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 1.2ارب ڈالر کے بجائے 3.6ارب ڈالر کے ادھار تیل کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔سابق دور حکومت میں سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2ارب ڈالر کا پیکج دیا تھا، پیکج میں 1.2ارب ڈالر کی موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی، اب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔پاکستان حکام نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کیلئے توسیع کی جائے اور سالانہ 1.2ارب ڈالر کے بجائے 3.6ارب ڈالر کی سہولت دی جائے تاہم سعودی عرب کی جانب سے یہ سہولت جلد ملنے کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...