اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل سکیورٹی بریفنگ میں ان مسائل پر بات ہوئی تھی جس میں عسکری قیادت نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور اس کی مذمت کی۔ ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی بریفنگ میں ان مسائل پر بات ہوئی تھی جس میں عسکری قیادت نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور اس کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس بریفنگ میں آرمی چیف نے مسئلے کے حل پر بات کی اور کہا کہ اسے ختم ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ ترجمان رینجرز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور انہیں تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا تھا۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ارسلان خان کو ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ارسلان خان کی گرفتاری عسکری قیادت نے کھل کر بات کی : رانا ثنا
Jun 27, 2022