تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولیوں سے مسائل بڑھیں گے: نوید الٰہی


لاہور(کامرس رپورٹر ) عوام تحفظ موومنٹ کے ہنگامی اجلاس میں حکومت کی اس تجویز کو غیر منصفانہ قرار دیدیا جس کے مطابق کم تنخواہ دار طبقے کو بھی ٹیکس کا نشانہ بنایا جائیگا۔ اگر پچاس ہزار ماہانہ کمانے والے سے ڈھائی فیصد ٹیکس لیا گیا اور ایک لاکھ ماہانہ کمائی والے سے 12.7 فیصد ٹیکس وصول کیا گیا تو اس سے مزید مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ چیئرمین ڈاکٹر نوید الہی نے کہا کہ بڑی انڈسٹری پر سپر ٹیکس بڑھانے کی منطق ہے کیوںکہ انہوں نے چند سالوں میں اربوں منافع کمائے ہیں۔ ان پر زیادہ بوجھ ڈالا جا سکتا ہے۔مگر پسے ہوئے متوسط طبقے کو اس عذاب میں مت ڈالا جائے۔ انکو استثنی دیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن