کاہنہ:پولیس سود خور مافیا کی سرپرست،متاثرین پر جھوٹے مقدمات

Jun 27, 2022


کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ پولیس کو سود خور مافیا کیخلاف نعیم نامی شہری نے 19 اپریل کودرخواست دی کہ عثمان، سفیان اور ندیم وغیرہ رقم بمعہ سودلینے کے باوجود میرے بطور گارنٹی لیے گئے 4 چیکس واپس نہیں کررہے جس پر ڈی ایس پی کاہنہ نے سود خوروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا مگر غلام رسول نامی تھانیدار نے عثمان وغیرہ سے سازباز کرکے الٹا نعیم نامی دکاندار پر2لاکھ 40 ہزار روپے کا جعلی چیک کامقدمہ درج کروادیا جبکہ ایک اور شہری امین نے 29 اپریل کو سنان الٰہی وغیرہ سود خور مافیا کیخلاف درخواست دی کہ سنان الٰہی وغیرہ نے رقم بمعہ سودواپس لینے کے باوجود میرے بطور گارنٹی لیے گئے چیکس اور اشٹام پیپر واپس نہیں کیے جس پرپولیس نے لیت ولعل سے کام لیا اور سود خور مافیا سے سازباز کرکے متاثرہ شہری کیخلاف 71 لاکھ روپے کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا جبکہ پولیس کے ناجائز اختیارات استعمال اور اس ظلم کے خلاف متاثرہ شہری نے سی سی پی او لاہور کوبھی درخواست دی مگر بااثر مافیاسے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے عملہ نے بھاری رشوت لے کرتھانہ کاہنہ میں ایس پی ماڈل ٹاؤن کا نام استعمال کرکے مقدمہ درج کروا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مافیا کی اکثریت انسٹالمنٹ کے کاروبارکی آڑمیں سودکادھندہ کرتی ہے۔

مزیدخبریں