نصیرآباد‘کینسر میں مبتلا سوشل ورکر رشید بلوچ کے علاج کیلئے چندہ مہم کا آغاز

Jun 27, 2022

 نصیر آباد (نامہ نگار)کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا نصیرآباد کے سوشل ورکر رشید بلوچ کی علاج و معالجہ کے حوالے سے چندہ مہم جاری۔ڈی کے بلوچ اور اعجاز احمد بلوچ حاکم علی رڈ ڈاکٹر محمد اکرم رڈ منیر احمد کھوسہ سمیت دیگر نے نصیرآباد کے معروف سیاسی و سماجی قبائلی شخصیت میر شوکت خان بنگلزئی سے ملاقات کی اور انہیں رشید بلوچ کی علاج و معالجہ کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ماما واحد بخش بنگلزئی اور میر شوکت بنگلزئی نے رشید بلوچ کی علاج کے لیے نقد رقم چندہ کمیٹی کے منتظمین کے حوالے کی۔ اس موقع پر میرشوکت بنگلزئی نے کہاکہ رشید بلوچ نصیرآباد کے سوشل ورکر کے طور پرشہری اور عوامی مسائل کے لیے ہمیشہ بھرپور انداز میں آواز بلند کرتے رہے‘مشکل گھڑی میں ہم رشید بلوچ کے ساتھ ہیں ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں