لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی کے علاقے چکری میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق اور 4 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دلوائی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
آئی جی کا تنازع زمین پرایک شخص جاں بحق،4 افرادکے زخمی ہونے پر نوٹس
Jun 27, 2022