خضدار ( نامہ نگار ) بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عزیز محمد عمرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چند روز سے نیشنل پارٹی کے عبدالرحیم کرد گروپ اپنے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے بی اے پی کے مرکزی رہنما آصف جمالدینی کے خلاف جو بیانات دے رے ہیں ان کے اس منفی پراپیگنڈہ کی ہم زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عبدالرحیم کرد سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے تمام جماعتوں کے کونسلرز قابل احترام معزز حیثیت کے حامل ہیں۔ تاہم نیشنل پارٹی کو اپنے منتخب کونسلرز پر بھروسہ کرنا چاہئے رحیم کرد کے بچگانہ حرکتوں سے لگتا ہے کہ وہ اپنی جماعت کے اندر اپنا اعتماد لوز کر بیٹھا ہے اور کل کے آنے والے ناکامی سے بچنے کے لئے ابھی سے ہاتھ پائوں مار رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں اگر ان کو اپنے کونسلرز پر یقین ہے تو بہتر یہی ہے کہ وہ خاموشی اختیار کرے ۔