راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کا شعبہ صفائی کا عملہ نالوں اور نالیوںو گلیوں میں پھیلی گندگی کو صاف کرنے ناکام ہو گیا ہے ،بارش کا پانی نالوں سے باہر نکل کر تاجروں اور شہریوں کیلئے وبال جان بننے لگا ہے ، بارش کی وجہ سے سڑکوں کے ارد گرد پڑی گندگی بھی تعفن پھیلانے کا باعث بننے لگی ہے، جبکہ بارش کا پانی سے سڑکوں پر آنے والے گند کو صاف نہ کیا جا سکا، جس سے مکین مشکلات کا شکار ہوگئے، متعدد مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گند کا صاف کیا ، رپورٹ کے مطابق ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موہری روڈ، بکرامنڈی، قریشی روڈ، التمش روڈ، الف شاہ روڈ،لالہ زار،جھاورہ روڈ،ریاض قریشی روڈ، ہارلے سٹریٹ اور دیگر علاقوں میں جو سڑکوں اور گلیوں میں بنائی گئی نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گند سے بھر چکی ہیں خاکروب اس طرف کا رخ نہیں کرتے ہیں اگر آ بھی جائیں تو برائے نام صفائی کرکے چلے جاتے ہیں جن بھی بارش ہو تو نالوں اور نالیوں کا گندہ پانی باہر نکل کر وبال جان بن جا تا ہے دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو جا تا ہے ،گزشتہ دنوں جو بارش ہوئی اور پانی اتنی زیادہ مقدار میں تھا کہ یہاں کے علاقوں سیلاب کی صورت حال تھی ،اور اس پانی کی وجہ سے نالوں اور نالیوں سے نکلنے والے پانی سے گلیاں اور سڑکیں زیر آب آ گئیں،نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، بارش کا پانی کینٹ کے علاقوں میں رہنے والے مکینوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ،کئی لوگوں کا نقصان ہوا ہے ،بارش کے پانی اور نالوں میں گند زیادہ ہو گیا تو وہ باہر نکل کر مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے ، مکینوں نے کینٹ بورڈ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔