راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی شہر و کینٹ کے علاقوں میں چوری ڈکیتی سٹریٹ کرائم کی 40وارداتوں میں 1گاڑی 1رکشہ 18موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے شہریوں کومحروم کر دیا گیا،تھانہ نیوٹائون کو محمد زاہد نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل اور 1لاکھ 30ہزار روپے چھین لئے، تھانہ پیر ودہائی کو محمد رضوان نے بتایا کہ اعوان کالونی میں نامعلوم چوروں نے 29پنکھوں سمیت 1لاکھ53ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا، تھانہ پیر ودہائی کو نثار خان نے بتایا کہ فوجی کالونی میں نامعلوم چوروں نے 21ہزار5سو روپے اور موبائل فون چوری کرلیا، تھانہ نیوٹائون کو فیض الحسن نے بتایا کہ پنڈوڑہ میں نامعلوم افراد نے 13ہزار روپے چھین لئے، تھانہ صادق آباد کو تو قیر نے بتایا کہ نامعلوم چوروں نے گھر سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور 10تولے سونے کے زیورات چوری کرلئے،تھانہ آر اے بازار کو محمد احمد نے بتایا کہ غازی آباد میں نامعلوم چوروں نے دوکان سے 8ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا، تھانہ ایئر پورٹ کو سلیم نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے 2موبائل فون 1لاکھ 50ہزار روپے نقدی چھین لی،تھانہ صادق آباد کے علاقے سے ارسلان رسول کی گاڑی، تھانہ نیوٹائون کے علاقے سے نیاز علی کا رکشہ، باڑہ مارکیٹ سے اویس احمد کا موٹر سائیکل ،تھانہ رحمان آباد سے محمد نعمان کا موٹر سائیکل، ڈھوک کالا خان سے بلال رشد کا موٹر سائیکل ، تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے محمد بشیر کے بیٹے کاموٹرسائیکل، اعوان مارکیٹ سے زین زکری کا موٹر سائیکل،تھانہ بنی کے علاقے سے رشید کے بیٹے کا موٹرسائیکل ، تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے بخت نور خان کا موٹرسائیکل، تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے جمیل اسلم کا موٹر سائیکل، مکرم ٹائون سے محمد عاصم کا موٹر سائیکل بغیر نمبر، تھانہ ریس کورس کے علاقے سے اعظم کا موٹر سائیکل ، تھانہ آر اے بازار کے علاقے سے خطیب احمد بھٹی کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔