خضدار (نامہ نگار)ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری نے حالیہ بجٹ میں خضدار کے لئے خطیر رقم کے ترقیاتی منصوبے منظور کروا کے تاریخ رقم کردی ہے بجٹ 2022اور23کے صوبائی بجٹ میں خضدار کے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میر یونس عزیز زہری کی مرہون منت ہیں خضدار کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے اسکیموں کی منظوری سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے عوام نے میر یونس عزیز زہری کے قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے میریونس عزیز زہری کے سیاسی جدوجہد اور خضدار کے اہم مسائل حل کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری کروانا میر صاحب کے مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔