اوستہ محمد اور گنداخہ میں چوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

اوستہ محمد( نامہ نگار)بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر حاجی علی اکبر خان جتک عوامی اتحاد باغٹیل تحریک کے صدر علی مراد خان نیچاری بی این پی عوامی گنداخہ کے پریس سیکرٹری غلام مرتضی مگسی نے اوستہ محمد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہاکہ اس وقت اوستہ محمد سٹی اور گنداخہ تھانہ کی حدود میں چوری کے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ۔ انہوںے کہاکہ اوستہ محمد کے سینئر صحافی وریام بیگ اور عوامی اتحاد باغٹیل کے صدر علی مراد نیچاری کے گھر سے موٹرسائیکل و دیگر سامان کی چوری کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے ڈی آئی نصیرآباد‘ ایس پی جعفرآباد اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد سے مطالبہ کیا ہے کہچوروںگرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرایاجائے بصورت دیگر ہم اپنا احتجاج جاری رکھے گے۔

ای پیپر دی نیشن