ملتان( نمائندہ نوائے وقت)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا اہم اقدام، ادویات سمیت دیگر آئٹمز کی خریداری اور فنانس کے معاملات کی شکایت کے ازالے کیلئے صوبہ بھر کے محکمہ صحت دفاتر میں پانچ رکنی ٹیم بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایک پی سی ون بھی بنایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں قائم سی ای اوز ہیلتھ آفسز میں لاہور سے پانچ رکنی کمیٹی تعینات کر رہے ہیں۔جس میں آئی ٹی آ فیسر،ڈیٹا انٹری آپریٹرز،لاجسٹک آ فیسر،ایچ آر آفیسر کو لگایا جائے گا۔