راولپنڈی(جنرل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات پر انچارج ٹریفک اڈیالہ سرکل فیصل کھوکھرنے سپیشل سکواڈ کے ہمراہ سرکل کے مختلف مقامات پر اپلائیڈ فار، بغیر نمبر پلیٹ اور ٹریفک قوانین دیگر خلاف ورزیوں پر کاروائی کرتے ہوئے 89کو چالان ٹکٹ جاری کیے جبکہ کاغذات نامکمل ہونے پر11کو تھانہ میں بند کروایا۔
، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، ٹریفک قوانین پر موثر عمل درآمد کروانا،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ،روڈ حادثات کی روک تھام اورشاہراہوں پر روڈ یوزرز کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔
اپلائیڈ فار، بغیر نمبر پلیٹ ،ٹریفک قوانین دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی
Jun 27, 2022