کامونکی(نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ کے رہائشی رانا صابر علی جوکہ مسلم لیگی ایم پی اے اختر علی کے قریبی ساتھی ہیں گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع جامع مسجد صدیقی اڈے والی سے عصر کی نماز پڑھ کے باہر آرہا تھاکہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ا ،سٹی پولیس نے رانا صابر علی کے بھائی حفیظ اختر ولد عیش محمد کی درخواست پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری علی وکیل خاں اسکے والد اشفاق احمد خاں سابق اے سی لاہور ،گن مین رانا سیف اور ایک نامعلوم ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مقامی مسلم لیگی ایم پی اے اختر علی خاں اورچیئرمین سجاد احمد خاں کا اپنے بھائی سابق اسسٹنٹ کمشنر لاہور اشفاق احمد خاں اور اسکے بیٹے علی وکیل خاں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا، زخمی کی عیادت کے لئے سی پی او گوجرانوالہ ہسپتال گئے اور جائے واردات کا بھی معائنہ کیا تاحال سٹی پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
رانا صابر پر فائرنگ، چودھری علی وکیل،سابق اسسٹنٹ کمشنروالد کیخلاف مقدمہ
Jun 27, 2022