گکھڑمنڈی(نامہ نگار) محلہ سلامت پورہ کے ٹیلر ماسٹر محمد اختر نے قربانی کے لیے ایک سال قبل لیے گئے دو عدد چھترے پال رکھے تھے جنہیں اس نے دوکان کے باہر باندھ رکھا تھا ،گزشتہ روز وہ نماز ظہر ادا کرنے کے لیے قریبی جامعہ مسجد شوگر مل والی میں گیا تو اس کی عدم موجودگی میں دو افراد نے دونوں چھترے کار میں ڈالے اور فرار ہوگئے۔