گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس آفیسررائے اعجاز احمد نے گزشتہ روزنندی پور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا وزٹ کیا ۔سیکورٹی اور انتظامی معاملات کے حوالے سے ایس پی یوحکام، پرائیوٹ سیکورٹی ایجنسی کے انچارج ،چائنیز فرم اور دیگر حکومتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ کے حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات میں مزید جدت لانے کی ہدایت کی ۔پراجیکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوانوں کی موجودگی کو سراہا ۔ سٹی پولیس آفیسررائے اعجاز احمد نے کہا کہ پراجیکٹ ایریامیں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھا کر انہیں مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے اور بہتر سیکیورٹی کے لئے نائیٹ وژن کیمرے اور لانگ رینج سر چ لائٹس کو سیکورٹی پر مامور جوانوں کے حوالے کیا جا ئے ۔سی پی او نے بائونڈری وال کا وزٹ کرتے ہوئے واچ ٹاور اور کنٹرول روم بھی چیک کئے ۔دریں اثناء سٹی پولیس آفیسررائے اعجاز احمد نے گزشتہ روز تھانہ گکھڑمنڈی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم گکھڑ سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس پی صدر محمد عثمان ٹیپو ، اے ایس پی وزیرآباد اختر نواز اور دیگر افسر موجود تھے۔ ایس پی صدر ڈویژن محمد عثمان ٹیپو نے سی پی او کوپراجیکٹ کے متعلق بریفینگ دی۔سی پی او نے کہا کہ گکھڑ سمارٹ سٹی کی طرز کے پراجیکٹس شہر کے دیگر علاقوں میں بھی شروع کیے جائیں گے۔