گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سموگ،آلودگی پھیلانے اور مضر صحت مواد استعمال کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد وسیم احسن چیمہ نے انسپکٹرزغلام مرتضیٰ بھٹی اور نوید احمد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کیں اور خلاف ورزی کے مرتکب 09فیکٹریاں چیک کیں اور خلاف ورزی کے مرتکب 4 مختلف یونٹس کو مجموعی طور پر 2لاکھ روپے جرمانہ اور ایک یونٹ کو سیل بھی کیا اسی طرح انوربرکس کمپنی برانچ 1، انور برکس کمپنی برانچ 2 مدو خلیل روڈ،چوہدری نصیب برکس کمپنی مدو خلیل روڈ(نان آپریشنل)چوہدری اعجاز برکس مدو خلیل چاروں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا کہا۔
گوجرانوالہ:آلودگی پھیلانے پر4 صنعتی یونٹس کو 2لاکھ روپے جرمانہ
Jun 27, 2022