اوپن یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ناظمین کیلئے 2روزہ اوورینٹیشن سیشن  


اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ناظمین اور سپورٹنگ سٹاف کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے 2روزہ اوورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔ افتتاحی سیشن کی صدارت یونیورسٹی کے رجسٹرار، راجہ عمر یونس نے کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کی ڈیجٹلائزیشن کے بعد اس امر کی ضرورت محسوس ہورہی تھی کہ ریجنل ڈائریکٹرز کو نئے سسٹم سے بخوبی واقف کیا جائے تاکہ وہ آن لائن سہولتوں کے استعمال میں طلبہ کی معاونت و رہنمائی کرسکیں اور طلبہ کو آگاہی ایل ایم ایس پورٹل اورسی ایم ایس تک رسائی حاصل کرنے میں کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد ریجنل ڈائریکٹرز ماسٹر ٹرینٹرز بن جائیں گے جو طلبہ کی بہتر انداز میں راہنمائی کرسکیں گے۔ڈائریکٹر آئی سی ٹی، ارشد منظور نے سی ایم ایس، آگاہی ایل ایم ایس اور ای آر ایل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...