عبدالباسط عباسی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے ناظم منتخب 

Jun 27, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)ایم ایس او اسلام آباد کی شوری کا اجلاس اسلام آباد کو ہوا جس میں عبدالباسط عباسی کو ناظم اسلام آباد جبکہ دلاور حفیظ کو ناظم عمومی اسلام آباد منتخب کیا گیا ۔اپنے پہلے جاری بیان میں ناظم ایم ایس او اسلام آباد عبدالباسط عباسی نے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد 25جون تا 5جولائی عشرہ حی علی الصلو کے طور پر منا رہی ہے اور نوجوانوں کی روحانی وقلبی اصلاح کے لیے عشرہ حی علی الصلو کا اہتمام کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شریعت مطہرہ نے نماز کو دین کا ستون قرار دیا ہے، نسل نو میں نماز،ذکر و اذکار اور قرآن پاک کی تلاوت کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے حی علی الصلا مہم کا انعقاد کر رہی ہے جسمیں تعلیمی اداروں کے اندر نماز کو صحیح اداد کرنے کی مشق کرائی جائیگی نیز نماز کی اہمیت اور فرضیت کے عنوان سے دروس قرآن تربیتی نشستوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اس حوالہ سے سوشل میڈیا و دیگر ابلاغ کے ذرائع کیلئے بھرپور آگاہی فراہم کیجائے گی۔

مزیدخبریں